Home اہم خبریںریڈ لائن بی آرٹی صرف منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے، شرجیل میمن

ریڈ لائن بی آرٹی صرف منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے، شرجیل میمن

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کا اہم عوامی منصوبہ ہے، کام دوبارہ شروع ہونے کے 2، 3 ماہ بعد شہریوں کو واضح بہتری محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے، کوشش ہے کہ زیر تعمیر حصوں کو مرحلہ وار بحال کرکے ٹریفک کےلیے کھولا جائے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ میگا پروجیکٹس سے عوام کو عارضی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے، حکومت کو اس بات کا احساس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کےلیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں، مفادِ عامہ کو ترجیح دیتے ہوئے حکومت سندھ نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر مؤثر فیصلے کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ منصوبے کا مقصد شہریوں کوجدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00