Home اہم خبریںپاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری

پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل عون چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی اور ایک پیچ کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جو اس وقت پاکستان کی عزت ہے وہ اسی انڈر اسٹینڈنگ کی وجہ سے ہے، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی پارٹنر شپ پاکستان کو مزید ترقی دے گی۔ آنے والے وقت میں آپ اور اچھی خبریں سنیں گے۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ ایسی اصلاحات کر رہے ہیں کہ ایک مثالی پاکستان بن کر سامنے آئے، ثالثی کرا کر پاکستان نے دنیا میں ایک پر امن ملک ہونے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھرپور کوشش کی، جس کا خصوصی سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی کاوشوں کے سبب امن قائم ہو اور پوری دنیا میں امن کا پیغام جائے۔

وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تمام اوورسیز پاکستانیوں کے بھی وزیراعظم ہیں، جولائی میں لندن میں روڈ شو منعقد کریں گے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00