Home اہم خبریںپاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس آج 3 بجے سے فروخت کیلئے دستیاب

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس آج 3 بجے سے فروخت کیلئے دستیاب

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج سہ پہر 3 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین آج سہ پہر 3 بجے سے بذریعہ نجی کوریئر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے جن میں لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مراکز پر ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00