Home اہم خبریںپرنس ہیری کی شاہ چارلس کا دل جیتنے کیلئے نئی حکمتِ عملی اپنانے کا انکشاف

پرنس ہیری کی شاہ چارلس کا دل جیتنے کیلئے نئی حکمتِ عملی اپنانے کا انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنے والد شاہ چارلس اور برطانوی عوام کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی اپنا لی۔ 

شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اب خود کو صرف ایک مشہور شخصیت نہیں بلکہ عالمی سطح کے سنجیدہ اور انسان دوست رہنما کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی ذمے داریوں سے الگ ہونے کے بعد امریکا منتقل ہو گئے تھے جہاں وہ اپنے بچوں آرچی اور لیلی بیٹ کے ساتھ رہتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں شہزادہ ہیری نے یوکرین، ماحولیاتی مسائل اور سابق فوجیوں کے امور پر تقاریر، مضامین اور عوامی بیانات کے ذریعے برطانوی مباحث میں دوبارہ جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے معاونین نے گزشتہ سال محل کے نمائندوں سے خفیہ ملاقات کے بعد شاہی خاندان سے رابطے بھی بحال کیے ہیں۔

شاہی خاندان کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ محل کے بعض حلقے سمجھتے ہیں کہ شہزادہ ہیری اپنی شہرت دوبارہ سے ملنسار کے طور پر بنانے اور عوامی خدمت کی زندگی میں واپسی کے لیے منظم مہم چلا رہے ہیں تاہم ناقدین اسے ایک سوچی سمجھی اور محتاط حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00