Home اہم خبریںفیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششیں جاری، پیشرفت کی امیدیں برقرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششیں جاری، پیشرفت کی امیدیں برقرار

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ تسنیم نیوز ایجنسی ایران

دورہ ایران پر موجود فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا ایران مذاکرات کے سلسلے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت میں مثبت پیشرفت کی امید برقرار ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان ،چیف مذاکرات کار اور ایرانی اپرلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ان کے ساتھ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سے ملاقات میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ قوم اور ملک کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، جنگ بندی کے دوران ایرانی فوج نے خود کو دوبارہ مضبوط کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران کا دورہ مکمل کرکے شیڈول کے مطابق چین جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔

تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پرتپاک استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِعمل دینے کے قریب ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00