Home انٹرٹینمنٹپریتی زنٹا کا خود کو ’ٹرافی‘ کہے جانے پر سخت ردِعمل

پریتی زنٹا کا خود کو ’ٹرافی‘ کہے جانے پر سخت ردِعمل

by Admin
0 comments
پریتی زنٹا—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔

ان کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار مؤقف کو سراہا ہے۔

اداکارہ کل ہو نا ہو اور ویر زارا جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے چیٹ سیشن میں اپنی آنے والی فلموں سے متعلق بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947ء سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔

پریتی زنٹا نے یہ بھی تصدیق کی کہ میری یہ فلم 13 اگست 2026ء کو ریلیز ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00