Home اہم خبریںچالان جمع، بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار

چالان جمع، بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار

by Admin
0 comments
بانی پی ٹی آئی عمران خا۔فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بانی اور دیگر کے خلاف چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت 11 ملزمان کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے۔ بینکنگ کورٹ کے جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے

رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں کل ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوگی۔

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس بھی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کل مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وکیل کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ کے سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اس سے قبل 18 مرتبہ تاریخیں پڑچکی ہیں۔ ہر مرتبہ پراسیکیوشن کی جانب سے التوا کی درخواست دی جاتی تھی۔ کبھی تبادلہ کبھی عذر اور کبھی بیماری کا بہانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00