Home اہم خبریںحیدر آباد کنگزمین کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

حیدر آباد کنگزمین کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

by Admin
0 comments
فوٹو: پی ایس ایل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے پہلے  ایلیمینیٹر میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی، جو ٹیم فاتح ہوگی وہ فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان مارنس لبوشین کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے،  ہماری کوشش ہوگی کہ 200 سے زائد اسکور کریں۔

ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد نواز کو وسیم جونیئر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز لیگ مرحلے میں مسلسل دوسرے نمبر پر رہی، تاہم آخری دو میچز میں شکست کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی۔ لاہور میں اس کا ریکارڈ متاثر کن ہے اور ٹیم نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کم بیک کیا۔ ابتدائی چار میچز ہارنے کے بعد مسلسل فتوحات نے اسے پلے آف تک پہنچایا اور آخری لیگ میچ میں ڈرامائی کامیابی کے ذریعے ٹیم  نے بہتر نیٹ رن ریٹ پر کوالیفائی کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00