Home اہم خبریںکراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کیس کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کیس کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

کراچی میں منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کیس میں پیشرفت کے طور پر کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کے مطابق تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پنکی کے ساتھی بینک اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین کرتے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کے مراسلے کے مطابق ملزمہ پنکی کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس میں پیسے وصول کرتے تھے، ملزمان پر نارکوٹکس ٹریفکنگ اور مالیاتی لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں سائبر اور بینکنگ ٹرانزیکشنز شامل ہونے پر ایف آئی اے کی تکنیکی مدد دی جائے، بینکنگ ٹرانزیکشن کے لیے ایف آئی اے کے افسران کی تعیناتی کی درخواست ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ پر کراچی کے گارڈن اور بغدادی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں، ملزمہ پنکی پر منشیات، ناجائز اسلحہ اور قتل کے کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00