Home اہم خبریںسہیل آفریدی کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، منشیات فروش تک کہا گیا: شاندانہ گلزار

سہیل آفریدی کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، منشیات فروش تک کہا گیا: شاندانہ گلزار

by Admin
0 comments
شاندانہ گلزار— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، انہیں منشیات فروش تک کہا گیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ مشکلات کے باوجود سہیل آفریدی اچھے طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے ہوتے ہوئے صوبے میں گیس اور بجلی نہیں ہے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 3 سالہ حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا، ہم آئین کو ماننے والے لوگ ہیں، آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمے داری دی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر ہفتے احتجاج کیا جائے گا جبکہ آج شام پانچ بجے سے پُرامن احتجاج کا آغاز ہوگا۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے احتجاج جاری رکھا جائے گا، اب احتجاج صرف ایک ایجنڈے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مختلف عوامی مسائل پر بھی آواز اٹھائی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00