Home اہم خبریںکراچی کے رایان حبیب آئرن مین چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

کراچی کے رایان حبیب آئرن مین چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

by Admin
0 comments

کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، وہ آئرن مین چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔

آئرن مین چیلنج انڈیورنس اسپورٹس کے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک ہے،  آئرن مین میں ایتھلیٹ 42.2 کلو میٹر دوڑ 180 کلو میٹر ساِئیکلنگ اور 3.8 سوئمنگ کرتے ہیں۔

رایان ملک نے یہ چیلنج 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیا، ووڈ لینڈز ٹیکساس میں رایان نے اوپن واٹر سوئمنگ 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 36 سیکنڈز میں مکمل کی۔

180 کلو میٹر سائکلینگ کا چیلنج رایان نے 7 گھنٹے 27 منٹ 49 سیکنڈز میں مکمل کیا، فل میراتھون پر مشتمل رننگ کا سیگمنٹ رایان نے 5 گھنٹے 38 منٹ 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

فنش لائن مکمل کرنے کے بعد رایان حبیب نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر جشن منایا، آئرن مین میں ایتھلیٹس کو تینوں ایونٹس کا چیلنج یکے بعد دیگرے بلا تعطل مکمل کرنا ہوتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00