Home انٹرٹینمنٹکریتی سینن کا بالی ووڈ میں معاوضے میں فرق سے متعلق انکشاف

کریتی سینن کا بالی ووڈ میں معاوضے میں فرق سے متعلق انکشاف

by Admin
0 comments
کریتی سینن—فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اداکاراؤں کو آج بھی معاوضے کے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز اکثر بجٹ کم ہونے پر سب سے پہلے ہیروئن کی فیس کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بجٹ کا بڑا حصہ مرد اداکار کو دے دیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فلمی صنعت میں مردانہ برتری کی سوچ اب بھی موجود ہے اور برابری کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق فلم کے سیٹ پر بھی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں، میں کئی معاملات پر آواز نہیں اٹھا پاتی تھی، حتیٰ کہ ایک موقع پر ایک مرد ساتھی اداکار کو مجھ سے بہتر گاڑی دی گئی جسے میں نے اپنی بے عزتی محسوس کیا۔

کریتی سینن نے اپنی فلم ’میمی‘ کو اپنے کیریئر کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے میرے بارے میں لوگوں کی رائے بدل دی، میمی فلم پر ملنے والا قومی اعزاز  میرے کیریئر کے بڑے لمحات میں سے ایک تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم ’میمی‘ سے پہلے مجھے کئی بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور بعض اہم کردار آخری وقت میں اسٹار کِڈز کو دے دیے گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00