Home اہم خبریںکنگ چارلس کی کانگریس میں تقریر 30 منٹ تک کیوں جاری رہی؟

کنگ چارلس کی کانگریس میں تقریر 30 منٹ تک کیوں جاری رہی؟

by Admin
0 comments
—-فائل فوٹو

برطانیہ کے شاہ چارلس کا امریکی کانگریس سے تاریخی خطاب 30 منٹ تک بڑھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

 شاہ چارلس سوم نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوسرے روز امریکی کانگریس سے ایک طاقتور خطاب کیا، یہ خطاب کیپیٹل ہل میں منعقدہ ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کے دوران کیا گیا جس میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے مجموعی طور پر 535 ارکان نے شرکت کی۔

ابتدائی طور پر یہ خطاب تقریباً 20 منٹ میں مکمل ہونا تھا، تاہم ارکانِ کانگریس کی جانب سے بار بار بجنے والی تالیاں، قہقہے اور پرجوش ردِعمل کے باعث اس کا دورانیہ 30 منٹ سے بھی زیادہ ہو گیا۔

شاہ چارلس کا یہ خطاب ناصرف اپنے اثر کے باعث توجہ کا مرکز بنا بلکہ انہوں نے اپنی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے 1991ء میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا جو صرف 12 منٹ پر مشتمل تھا۔

خطاب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس کی خطابت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی تقریر سے حسد محسوس کر رہا ہوں۔

اپنے خطاب میں شاہ چارلس نے برطانیہ اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ سیاسی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے تعاون کو اہم قرار دیا۔

شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے اپنا سرکاری دورہ 27 اپریل کو شروع کیا تھا جو 2 مئی کو برمودا میں اختتام پزیر ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00