Home اہم خبریںگرومنگ گینگز تحقیقات میں نسلی پہلو نظر انداز نہ کرنے کا اعلان

گرومنگ گینگز تحقیقات میں نسلی پہلو نظر انداز نہ کرنے کا اعلان

by Admin
0 comments

برطانیہ میں گرومنگ گینگز اسکینڈل کی نئی قومی تحقیقات کرنے والے پینل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح ملزمان کی نسلی شناخت کو نظر انداز نہیں کرے گا اور اس معاملے میں سامنے آنے والے تمام حقائق کو کھلے انداز میں جانچا جائے گا۔

تحقیقاتی پینل کی رکن اور سابق ایچ ایم انسپکٹر آف پولیس زوئی بلنگھم نے برطانوی پارلیمنٹ کی ہوم افیئرز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا کہ مذہب، ثقافت اور سماجی پس منظر نے ان جرائم میں کوئی کردار ادا کیا یا نہیں، جبکہ پولیس، سماجی اداروں اور مقامی حکام کی ناکامیوں کو بھی جانچا جائے گا، جنہوں نے مبینہ طور پر نسلی حساسیت کے خوف سے بروقت کارروائی نہیں کی۔

تین سالہ قومی تحقیقات کی سربراہی سابق چلڈرن کمشنر لیڈی لانگ فیلڈ کر رہی ہیں، جبکہ برطانوی حکومت نے اس مقصد کے لیے 65 ملین پاؤنڈ کی فنڈنگ مختص کی ہے۔ تحقیقات کا آغاز اولڈہم، گریٹر مانچسٹر سے کیا جائے گا۔

پینل کو قانونی اختیارات حاصل ہوں گے جن کے تحت پولیس حکام، سرکاری افسران اور مقامی کونسلوں کو طلب کر کے گواہی لی جا سکے گی۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے نئے الزامات متعلقہ پولیس اداروں کے سپرد کیے جائیں گے۔

لیڈی لانگ فیلڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ ماضی کی قومی اور مقامی تحقیقات میں تقریباً 400 سفارشات دی گئی تھیں، لیکن ان میں سے کئی پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تحقیقات کا مقصد صرف حقائق سامنے لانا نہیں بلکہ ایسا مؤثر نظام قائم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ تحقیقات اس اسکینڈل پر آخری بڑی انکوائری ثابت ہوگی اور متاثرین کو انصاف دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00