کراچی میں بحریہ آڈیٹوریم میں پاک بحریہ کی انویسٹیچر تقریب 2026 منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں تقریب جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ترجمان پاک افواج کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو دورانِ ڈیوٹی شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔
اعزازات پانے والوں میں افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سول ملازمین شامل تھے۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ساتھ اعزاز پانے والوں کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔