Home اہم خبریںکرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی

کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی

by Admin
0 comments

حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد علی نے کہا کہ شروع میں ہمارا کمبی نیشن نہیں بن رہا تھا، اس لیے مشکلات ہوئی تھیں، کراچی آنے کے بعد ٹیم کا مومینٹم اچھا بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پلے آف میں جگہ بنانے کے کافی اچھے چانس ہوگئے ہیں، ہماری ٹیم میں جارح مزاج بیٹرز ہیں، اس لئے مارنوسں اینکر کرنے والا رول ادا کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جس طرح عثمان نے کھیلا، اس کے بعد ہم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے، آج کی وکٹ پر 110 سے 115 کی رفتار والی گیندیں زیادہ موثر تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی شکستوں کے باوجود بھی ٹیم کا ماحول مثبت تھا، صائم کو صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا۔

محمد علی نے یہ بھی کہا کہ ہر ٹیم میچ جیتنے کا گیم پلان لے کر ہی میدان میں اترتی ہے، کوچز نے ہر حال میں پلیئرز کو بیک کیا، جس نے ہمارے کم بیک میں کردار ادا کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ملتان آج اچھا کھیل کر بھی ہاری ، دونوں ٹیمیں اپنے گیم پلان کے ساتھ آئی تھیں، ہم نے دونوں اننگز میں آخری 4 اوورز کو ٹھیک سے استعمال کیا۔

انہون نے کہا کہ گلین میکسویل کوشش کررہے ہیں کہ ہر کھلاڑی کی بھرپور رہنمائی کریں، اُن جیسے پلیئر کی موجودگی ہمارے ڈریسنگ روم کےلیے مفید ہے۔

محمد علی نے کہا کہ میں کسی بیٹر کو نام دیکھ کر بولنگ نہیں کراتا، میرے لئے ہر بیٹر اہم ہوتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00