Home اہم خبریںویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا

by Admin
0 comments
—اسکرین گریب

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔

ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ختم کیا گیا ہے۔

کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات تھے۔

اس دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

کرکٹر کا کنکشن ٹیسٹ بھی ہوا تاہم اب اسپتال میں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس گراؤنڈ میں اگلے میچ تک پِچ کو اچھے انداز میں بنانے کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00