Home انٹرٹینمنٹہالی ووڈ اسٹار این ہیتھاوے کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھاوے کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو وائرل

by Admin
0 comments
ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے—فائل فوٹو

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار کسی فلم کے باعث نہیں بلکہ اپنے ایک دلچسپ جملے کی وجہ سے وہ توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

 اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اداکارہ نے یہ بات ایک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں وہ عمر بڑھنے کے موضوع پر گفتگو کر رہی تھیں۔

انٹرویو کے دوران این ہیتھاوے نے کہا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں ان شاء اللّٰہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

این ہیتھاوے نے اپنے کریئر میں دی پرنسز ڈائریز سے شہرت حاصل کی، اداکارہ کے اس جملے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے بے حد پسند کیا ہے۔

 کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک نے لکھا کہ اب یہ ہماری سسٹر این ہیں، جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہیں ان الفاظ کی طاقت کا علم ہے اور ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیا ہو رہا ہے، لیکن ان شاء اللّٰہ۔

این ہیتھاوے کا یہ انداز مداحوں کو خوب بھا رہا ہے اور ان کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00