Home اہم خبریںوزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

by Admin
0 comments

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،  جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کی جامع اور مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا۔

نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00