پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 40 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے آخری اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 کا مضبوط اسکور بنا دیا۔ ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ یونائیٹڈ میچ پر قابو پا چکی ہے، مگر آخری پانچ اوورز میں ملتان نے میچ کا رخ بدل دیا۔
پاور پلے میں ملتان سلطانز نے زبردست آغاز کیا، اوپنرز نے 60 رنز کی شراکت قائم کی، درمیان کے اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین بولنگ سے رنز روکے، لیکن ڈیتھ اوورز میں سلطانز نے دھواں دار بیٹنگ کی۔
ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 44، صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے 30، 30 رنز اسکور کیے، عرفات منہاس نے 31 اور وسیم جونیئر نے 26 رنز بنائے، انہوں نے آخری اوور میں 2 چوکے اور 2 شاندار چھکے لگائے جس کی بدولت ملتان 190 کے پار پہنچ گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام 6 بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ اسپنرز نے کفایتی بولنگ کی، فہیم اشرف نے دباؤ برقرار رکھا، فہیم اشرف، عماد وسیم ، شاداب خان، کرس گرین، سلمان ارشاد اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔