تہران کے گورنر محمد صادق معتمدین کا کہنا ہے کہ ٹینک تباہ ہونے سے 8 کروڑ لیٹر تک ایندھن ضائع ہو گیا۔
تہران کے گورنر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ رواں سال تہران میں ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کی تباہی کے بعد تقریباً 8 کروڑ لیٹر تک ایندھن ضائع ہوا ہے۔
محمد صادق معتمدین نے پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے عوامی سطح پر شرکت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک میں کمی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ایندھن کی کھپت میں تقریباً 50 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کسی بھی پیٹرول پمپ کو بند نہیں کیا گیا۔