Home اہم خبریںپاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات کو بحال کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

دفعات بحالی سے شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکومتی اختیار بحال کر دیا گیا، عدالت نے حکومت کا شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال قرار دینے کا اختیار بھی بحال کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومتی اپیل قابلِ سماعت قرار دے دی۔

دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کی کیا یہ ڈنکی لگا کر جانے والوں کا کیس ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیر قانونی طور پر ایران گیا جہاں سے ڈیپورٹ ہوا، غیر قانونی اقدامات پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں اس کا نام شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام کی شمولیت اور پاسپورٹ غیر فعال ہونا چیلنج کیا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ شہری خود باہر جانے والا تھا یا لوگوں سے پیسہ لے کر اٹلی بھیجتا تھا؟ ایف آئی اے نے اب تک کیا تفتیش کی؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے معلومات تاحال نہیں لیں، لاہور ہائی کورٹ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے رول 3 اور 10 کالعدم قرار دے دیے۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00