Home اہم خبریںکراچی میں کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

کراچی میں کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

تماشائیوں کو حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے کی اجازت ملنے کے بعد کراچی میں پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔

پہلا کوالیفائر میچ آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا۔

پشاور زلمی نے گیارہویں ایڈیشن میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس نے 10 میں سے 8 میچوں میں فتح حاصل کی، صرف لاہور قلندرز اسے شکست دے سکی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں 6 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لیگ میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور پشاور زلمی 1 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے جیو سوپر اور مائیکو سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل اور دونوں ایلی منیٹرز میچ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے جہاں تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00