Home اہم خبریں400 ملین ڈالرز کے بال روم کی تعمیر کیلئے ٹرمپ نے حالیہ وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے کو جواز بنا لیا

400 ملین ڈالرز کے بال روم کی تعمیر کیلئے ٹرمپ نے حالیہ وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے کو جواز بنا لیا

by Admin
0 comments

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ فائرنگ واقعے کی بنیاد پر وائٹ ہاؤس کے لیے مجوزہ 400 ملین ڈالرز مالیت کے بال روم کی تعمیر پر زور دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے نے اب سیاسی بحث کا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ٹرمپ نے اسے اپنے طویل عرصے سے زیرِ غور منصوبے کے حق میں ایک نئی دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تقریبات کے مقامات سیکیورٹی کے لحاظ سے ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ اب سب کو اندازہ ہو گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بال روم کی کتنی شدید ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ بال روم محفوظ نہیں ہے، جدید خطرات کے پیشِ نظر ایک خصوصی طور پر محفوظ مقام کی ضرورت ہے، میں ایک محفوظ بال روم بنا رہا ہوں اور اس کی ایک وجہ حالیہ فائرنگ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بال روم میں بلٹ پروف شیشہ ہو گا اور ایسے سیکیورٹی انتظامات ہوں گے جو ایک عام بال روم میں ممکن نہیں ہوتے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00