Home انٹرٹینمنٹکراچی میں بڑھتی وارداتیں، دیپک پروانی 3 ماہ میں 3 بار لٹ گئے

کراچی میں بڑھتی وارداتیں، دیپک پروانی 3 ماہ میں 3 بار لٹ گئے

by Admin
0 comments
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی—فائل فوٹو

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کراچی میں 3 بار ڈکیتی کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں گاڑی، موٹر سائیکل اور نقدی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صورتِ حال صرف مجھ تک محدود نہیں بلکہ میرے عملے کے افراد بھی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ایک ملازم کے گھر میں اسی ماہ 2 بار چوری ہوئی جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کراچی میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، لوگ مر رہے ہیں اور مہنگائی عروج پر ہے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ردِعمل دیا اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بعض صارفین نے کراچی کی صورتِ حال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جبکہ دیگر نے حکام سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دیپک پروانی پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے ہیں، جو متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا کرتا ڈیزائن کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00