Home اہم خبریںدنیا بھر میں صحافتی آزادی 25 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

دنیا بھر میں صحافتی آزادی 25 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

پیرس میں قائم تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صحافتی آزادی گزشتہ 25 برس کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

تنظیم کے عالمی درجۂ بندی اشاریے کے مطابق 180 ممالک میں سے نصف سے زائد اب ’مشکل‘ یا ’انتہائی سنگین‘ زمروں میں شامل ہو چکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحافت کو عالمی سطح پر ایک جرم بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 7 ممالک (زیادہ تر شمالی یورپ کے) ایسے ہیں جہاں صحافتی آزادی کی صورتِ حال ’اچھی‘ ہے، ان ممالک میں ناروے، نیدرلینڈز اور ایسٹونیا سرِفہرست ہیں۔

فہرست میں فرانس 25 ویں نمبر پر ہے جبکہ امریکا 64 ویں نمبر پر جہاں حالیہ برسوں میں میڈیا پر دباؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تنظیم نے بتایا ہے کہ کئی ممالک میں صحافیوں کو قانونی اور ریاستی اقدامات کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت، مصر، ترکی، جارجیا اور ہانگ کانگ میں میڈیا کے خلاف سخت کارروائیاں رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ مشرقی یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کو بدستور صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک خطے قرار دیا گیا ہے جہاں روس اور ایران نچلے درجوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں غزہ میں اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک 220 سے زائد صحافیوں کی ہلاکت بھی تشویش کا باعث قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگیں، معلومات تک رسائی پر پابندیاں اور ہنگامی قوانین کا غلط استعمال صحافتی آزادی میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری اقدامات نہ کیے تو صحافت پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00