Home اہم خبریںکراچی، 2015 میں گرمی سے بڑی تعداد میں اموات ہوئیں، مقررین

کراچی، 2015 میں گرمی سے بڑی تعداد میں اموات ہوئیں، مقررین

by Admin
0 comments

عالمی یومِ مزدور کے موقع پر مقررین نے کہا ہے کہ 2015 میں کراچی کی جان لیوا گرمی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 300 ہلاکتیں ہوئیں لیکن ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد تھی، ان میں اکثریت مزدور طبقے کے لوگوں کی تھی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائیلر) کے زیر انتظام عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ’’ماحولیاتی تبدیلی اور مزدوروں کے حقوق‘‘ کے عنوان سے سیمینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت برداشت کر رہا ہے جبکہ محنت کش طبقے کا ماحولیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں۔

مقررین کا کہنا تھاکہ ولیکا اسپتال میں 78 نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی تشخیص ایک ہولناک واقعہ ہے، جس کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کی اکثریت مزدوروں کے بچوں پر مشتمل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00