Home اہم خبریںامریکی رویے میں تبدیلی کے بعد سفارتکاری دوبارہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

امریکی رویے میں تبدیلی کے بعد سفارتکاری دوبارہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

by Admin
0 comments
ایرانی صدر مسعود پزشکیان۔فوٹو: فائل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے رویے میں تبدیلی کے بعد تہران سفارتکاری کا راستہ دوبارہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج جاپانی وزیراعظم سنائیتاکاایچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

 اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ خلیج میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ ایرانی جہازوں کے خلاف امریکی بحری قزاقی کو فوری طور پر روکا جائے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

اس سے قبل قومی یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں۔ ایران کی ناکہ بندی جینیئس فیصلہ ہے۔ ایران کو بس کہنا ہوگا کہ وہ ہار گئے ہیں۔ ایران کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00