Home انٹرٹینمنٹکیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی جانب بڑھنے لگا؟

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی جانب بڑھنے لگا؟

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

 بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہیں پھر ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بھی دونوں کے درمیان قربت واضح دکھائی دی۔

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی جانب بڑھنے لگا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں شخصیات عوامی مقامات پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے تعلق کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی سے متعلق بات چیت شروع ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر فرانس کے شہر پیرس کو شادی کے مقام کے طور پر زیرِ غور لایا جا رہا ہے، جو ان کا مشترکہ فیصلہ اور حالیہ سفری مصروفیات سے مطابقت رکھتا ہے۔

دوسری جانب کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے کچھ الزامات کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع بھی سامنے آیا ہے، تاہم گلوکارہ کی ٹیم نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تمام تر افواہوں اور تنازعات کے باوجود قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اس وقت اپنے تعلق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مستقبل سے متعلق سنجیدہ گفتگو جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00