Home اہم خبریںبرطانیہ بھر میں یہودیوں کیخلاف تعصب وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے: میٹ پولیس کمشنر

برطانیہ بھر میں یہودیوں کیخلاف تعصب وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے: میٹ پولیس کمشنر

by Admin
0 comments

میٹ پولیس کے کمشنر سر مارک رولی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یہودیوں کے خلاف تعصب وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے لندن میں مزید 300 پولیس افسران کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ گولڈز گرین میں چاقو کے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کے بعد یہودی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے موجودہ حکمت عملی کی پائیداری کے بارے میں فکر مند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دو یہودیوں کو چاقو مارنے پر جمعے کی صبح 45 سالہ عیسیٰ سلیمان پر اقدام قتل اور عوامی مقام پر تیز دھار آلہ رکھنے کی فرد جرم عائد کی۔

برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بھی جمعرات کی شام ایک درجے بڑھا کر سیویئر کر دیا گیا جس کا مطلب ہے کہ حملے کا امکان زیادہ ہے۔

سر مارک رولی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر عوام خوفزدہ ہونے کے بجائے چوکنا رہیں اور معلومات فراہم کر کے ہماری مدد کریں اور یہود مخالف رویے کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ اسرائیل کی خارجہ پالیسی سے آپ کو اختلاف یا اتفاق ہو سکتا ہے لیکن اس کا برطانوی یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹیزر لگنے کے بعد زمین پر گرے عیسیٰ سلیمان کے سر پر پولیس افسران کی طرف سے لاتیں مارنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ افسران وہی طاقت استعمال کرتے ہیں جو اس وقت انہیں ضروری لگتی ہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے مظاہروں پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے لیکن اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو پولیس اس پر عمل کرائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00