Home اہم خبریںپاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے

by Admin
0 comments

فوٹو: پی آئی ڈی 

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں صوبہ سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اور لیویانگ ماڈرن بائیولوجی گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

سمجھوتے تعمیراتی مشینری، صحت حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق تھے جن کا مقصد ان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے، یہ سہ فریقی تعاون چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق کاموں کی معاونت، تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی میں تعاون کے فروغ، پیشہ ورانہ تربیتی نظام کی ترقی اور فروخت کے بعد آپریشن و دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

 فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام اور تعمیراتی مشینری کی مقامی پیداوار کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیں گے۔ 

اس مفاہمتی یادداشت پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینی گروپ کے نائب صدر لی چن اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی کے چیئرمین ہاؤ جیالونگ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ دوستی پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر، چیف سیکریٹری سندھ علی حسن بروہی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی تقریب میں موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00