Home اہم خبریںماتحت عدالت کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار

ماتحت عدالت کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس محمد حسن اکبر نے مالی تنازع کے کیس میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق شناختی کارڈ بلاک کرنا غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی قانون میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی گنجائش موجود نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی شق نہیں، ضابطۂ فوجداری قانون کے تحت بھی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی بنیاد نہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نادرا آرڈیننس 2000ء کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے شہری کی زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے تعلیم، صحت، روزگار اور بینکنگ کی سہولتیں متاثر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار محمد راشد نے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سینئر سول جج جنوبی کا حکم چیلنج کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00