Home اہم خبریںسعودی عرب کا حج کیلئے 15 سال عمر کی پابندی کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا گیا

سعودی عرب کا حج کیلئے 15 سال عمر کی پابندی کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا گیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سعودی عرب نے حج کے لیے عازمین کی حد عمر 15 سال مقرر کرنے کی پابندی عائد کی اور پھر فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ 

نئی پالیسی کے تحت فیصلہ کیا گیا تھا کہ 15 سال سے کم عمر افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکتے، تاہم چند گھنٹے بعد ہی اس پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔

نئی سعودی پالیسی سے متعلق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب 3 مئی 2026ء سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

ابتدائی بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 27 مئی 2026ء تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمینِ حج سعودی عرب کے سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئر پورٹس کو ہدایت کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئر پورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔

تاہم چند گھنٹوں بعد پی اے اے کی جانب سے ایک اور بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی۔

پی اے اے نے واضح کیا کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی۔ سابقہ پالیسی بحال کردی گئی ہے اور 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دے دیا گئے ہیں۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00