Home اہم خبریںکمرشل قونصلر سفارتخانہ پاکستان کا شمع انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کا دورہ

کمرشل قونصلر سفارتخانہ پاکستان کا شمع انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کا دورہ

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کمرشل قونصلر سفارت خانہ پاکستان سلمان احمد چوہدری اور اسسٹنٹ کمرشل قونصلر محمد حفیظ کو شمع انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس اور گودام کا تفصیلی دورہ کروایا۔

سردار ظہور اقبال اور کمرشل قونصلر نے فرانس میں پاکستان سے درآمدات کے اضافے اور امپورٹرز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

کمرشل قونصلر سلمان احمد چوہدری نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانس میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی ہر ممکن مدد کے لیے پیش ہے۔

چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن سے درآمدات کر کے ناصرف پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ فرانس میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں اور متعلقہ اداروں اور ان کی عزت واحترام کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف کفایت شعاری مہم کے دوران پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصلیٹ نے ہزاروں یورو خرچ کر کے ایک نمائشی پروگرام منقد کیا تھا جس میں پاکستان بزنس فورم کے علاوہ فرانس میں دیگر بڑی بڑی پاکستانی کاروباری شخصیات کو مکمل نظر انداز کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00