Home اہم خبریںایران کے قریب بلک کیریئر جہاز پر متعدد چھوٹی کشتیوں کے حملے کی اطلاعات

ایران کے قریب بلک کیریئر جہاز پر متعدد چھوٹی کشتیوں کے حملے کی اطلاعات

by Admin
0 comments

فائل فوٹو 

برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی کا  کہنا ہے کہ ایران کے قریب بلک کیریئر جہاز پر متعدد چھوٹی کشتیوں کے حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاز ایران کے علاقے سیرک کے مغرب میں 11 ناٹیکل میل پر شمال کی طرف جا رہا تھا، جہاز پر حملے میں تمام عملہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل میری ٹائم ٹریکنگ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے میں ایران سے خام تیل سے بھرے ہوئے 25 ٹینکر روانہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 7 ٹینکرز کو امریکا نے بحیرہ عرب میں روک کر واپس ایران کی جانب موڑ دیا، 2 ٹینکرز کو بحرہ ہند میں ضبط کیا گیا جبکہ ایک ٹینکر مشرق بعید تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

ویب سائٹ کے مطابق باقی 15 ٹینکرز، جو ماہ کے ابتدائی حصے میں روانہ ہوئے تھے، اپنے طے شدہ مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال ایک طرف امریکی پابندیوں کے نفاذ کی عکاسی کرتی ہے، تو دوسری جانب یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ایران اب بھی مختلف طریقوں سے اپنی تیل برآمدات جاری رکھنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران سمندری راستوں میں تبدیلی، جہازوں کی شناخت بدلنے اور دیگر تکنیکی حربوں کے ذریعے پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے باعث اس کی متعدد کھیپ اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00