Home انٹرٹینمنٹزین ملک کو پھول بھیجنے کے بجائے فلسطینیوں کو عطیات دیں، گلوکار کے اہلِ خانہ کی اپیل

زین ملک کو پھول بھیجنے کے بجائے فلسطینیوں کو عطیات دیں، گلوکار کے اہلِ خانہ کی اپیل

by Admin
0 comments

زین ملک—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ گلوکار کو پھولوں کے گلدستے بھیجنے کے بجائے فلسطینیوں کو عطیات دیں۔

زین ملک کی خرابیٔ صحت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ اور دفاتر میں  مسلسل پھولوں کے گلدستے بھجوائے جا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی تعداد میں اضافے اور ان کا انتظام کرنے میں لاجسٹک چیلنجز کا سامنا ہونے کی وجہ سے زین ملک کی کزن ساشا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار کے مداحوں کے لیے ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم ہر اس شخص کے لیے بہت شکر گزار ہیں جس نے گلدستے بھیجے، لیکن اتنے سارے تحائف سنبھالنا مشکل ہے، اس لیے براہِ مہربانی جو کچھ بھی آپ چاہیں زین کی جانب سے فلسطین پروجیکٹ کے لیے عطیہ کر دیں۔

یاد رہے کہ زین ملک نے 17 اپریل کو انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک ہفتے کے بعد غیر متوقع طور پر صحت یاب ہو رہا ہوں، انہوں نے مداحوں اور طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00