Home اہم خبریںرہنماؤں کے جیل نہ آنے پر علیمہ خان برہم

رہنماؤں کے جیل نہ آنے پر علیمہ خان برہم

by Admin
0 comments

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں، کیا انہیں یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا؟

پارٹی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کو وضاحتیں دیتے ہوئے کہا میں نے تو آپ کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختونخوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔

شاہد خان کا کہنا تھا کہ سب کو کہہ دیا تھا کہ اڈیالہ جیل پہنچنا ہے، اگلے ہفتے خیبر پختونخوا کے تمام ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ یہاں ہوں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آسکتے انہیں عہدے اور سیٹیں چھوڑ دینی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیے انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00