Home اہم خبریںویرات کوہلی کے سابق ساتھی، کرکٹر امنپریت سنگھ گل 36 برس کی عمر میں اچانک چل بسے

ویرات کوہلی کے سابق ساتھی، کرکٹر امنپریت سنگھ گل 36 برس کی عمر میں اچانک چل بسے

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امنپریت سنگھ گِل 36 برس کی عمر میں اچانک موت کے منہ میں چلے گئے، ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امنپریت سنگھ گِل ویرات کوہلی کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھی کھلاڑی رہ چکے تھے۔

انہوں نے پنجاب کی جانب سے 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

امنپریت گِل انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پنجاب کی ٹیم کا بھی حصہ رہے اور بعد ازاں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابتدائی دنوں میں امنپریت کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہا، امنپریت خاموش طبع اور محنتی کرکٹر تھے جو کھیل سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00