Home اہم خبریںآپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو گیا: باقر قالیباف

آپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو گیا: باقر قالیباف

by Admin
0 comments
باقر قالیباف— فائل فوٹو

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو گیا ہے، اب آپریشن Fauxius کے ساتھ معمول پر واپس آ جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے امریکیوں سے منسوب مذاکرات کے بارے میں جعلی خبروں کی اشاعت پر ردعمل میں امریکی ویب سائٹ ایکسیئس (Axios) کی شائع خبر پر اسے فاکسویس (Fauxius) کا نام دیا ہے۔

واضح رہے کہ انگریزی لفظ faux کے معنی جھوٹا یا جعلی ہوتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00