Home اہم خبریںقتل کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد، 14 سال قید کی سزا برقرار

قتل کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد، 14 سال قید کی سزا برقرار

by Admin
0 comments
سپریم کورٹ—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 14 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے کہا کہ مقدمے کے مطابق تنازع ہوا، مقتول چھت پر تھا جبکہ فائرنگ نیچے سے کی گئی، جائے وقوع کا نقشہ بنانے والے نے نہ چھت دکھائی، نہ سیڑھی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیلِ صفائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نقشہ بنانے والا کوئی آرکیٹیکٹ تھوڑی تھا، غریب نے اپنی پوری کوشش کی، آپ اپنی شرافت سے پہلے بھی ہمیں گھما چکے ہیں۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ مقدمے میں جو بیان کیا جا رہا ہے ایسا ہوا ہی نہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ایسا سمجھ رکھا ہے کہ چارسدہ میں اسلحہ بنتا ہے، ہر گولی دو نمبر نہیں ہوتی۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزم 10 سال سے اشتہاری تھا، یہ بات ہم مانتے ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ مجرم 10 سال گزار چکا ہے، کچھ سال باقی ہیں، نکل آئے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مجرم نے عمر قید کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00