Home اہم خبریںترکیہ میں جدید خودکش سمندری ڈرون متعارف

ترکیہ میں جدید خودکش سمندری ڈرون متعارف

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کروا دیے۔

 کمپنی نے یہ جدید ڈرونز استنبول میں جاری دفاعی نمائش ’ساہا 2026ء‘ میں متعارف کروایا ہے۔

دفاعی نمائش میں متعارف کروائے گئے جدید سمندری ڈرونز  میں ’طوفان‘ نامی ان مینڈ سرفیس وہیکل بھی شامل ہے۔

 کمپنی کے مطابق یہ ڈرون سطح سمندر پر خودکار جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ حملے کے ساتھ ساتھ جاسوسی اور انٹیلیجنس مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ 8.1 میٹر طویل ڈرون پیٹرول انجن اور واٹر جیٹ پروپلژن سے چلتا ہے جو اسے تیز رفتاری سے حرکت کرنے کی صلاحیت فراہم کر کے، اسے ساحل کے قریب اور کھلے سمندر میں فوری تعیناتی کے قابل بناتا ہے۔

’طوفان‘ ڈرون خودکار نیویگیشن، رکاوٹوں سے بچاؤ اور وژن بیسڈ سسٹمز کے ذریعے اہداف کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے لیس ہے جس کے ذریعے یہ سطحِ سمندر پر موجود اہداف، ساحلی تنصیبات اور اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00