Home اہم خبریںانگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا منصوبہ

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا منصوبہ

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہو گا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہو گی جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00