Home اہم خبریںجعلی حج پرمٹ تیار کرنیوالے 18 افراد گرفتار

جعلی حج پرمٹ تیار کرنیوالے 18 افراد گرفتار

by Admin
0 comments

فوٹو: سعودی میڈیا 

مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی حج پرمٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے غیرقانونی نیٹ ورک میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

سعودی پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سے اب تک 207 پروازوں کے ذریعے 52 ہزار 195 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سرکاری حج کوٹے کا 44 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق  135 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 72 پروازیں جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00