Home اہم خبریںاللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا: اذان اویس

اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا: اذان اویس

by Admin
0 comments

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دے کر بہت اچھا لگ رہا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اذان اویس نے بتایا کہ شروع میں تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن بعد میں کھیل بہتر رہا۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، امام الحق نے بیٹنگ کے دوران انہیں بہت سمجھایا، پریشر ریلیز کیا اور حوصلہ دیا۔

نوجوان بیٹر کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بنگلا دیش کو کم اسکور تک محدود کریں۔

اذان اویس نے اپنے والد اور کوچ منصور امجد کی سپورٹ کو بھی سراہا۔

نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ تمام ٹیم کے ساتھی اعتماد دے رہے ہیں اور بہت حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00