Home اہم خبریںبھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہو گئیں: رضوان سعید شیخ

بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہو گئیں: رضوان سعید شیخ

by Admin
0 comments
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہوگئیں، پاکستان آج بھی پلوامہ اور پہلگام کے ثبوت مانگ رہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا، پاکستان خطے میں استحکام کے اہم کردار کے طور پر ابھرا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے بغیر ثبوت الزامات لگا کر جارحیت کی، پاکستان نے سیاسی، سفارتی اور عسکری پختگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی اخراجات کم مگر قومی عزم پاکستان کی اصل طاقت ہے، پاکستان کی معیشت کو بھی دفاع کی طرح مضبوط بنانا ہو گا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے قیامِ امن میں فعال کردار ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00