Home اہم خبریںسپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے، امین الناصر

سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے، امین الناصر

by Admin
0 comments

سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر نے کہا ہے کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔

حالیہ انٹرویو میں امین الناصر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید چند ہفتے معطل رہی تو توانائی منڈیاں2027ء تک معمول پر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں کو دوبارہ متوازن اور درست کرنے کے لیے کئی ماہ درکار ہوں گے۔

امین الناصر کا کہنا ہے کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سےعالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری توانائی کا جھٹکا اب تک کا سب سےبڑا بحران ہے۔

سعودی تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ جہاز رانی بحران کو حل کرنے میں تاخیر کے منفی اثرات 2027ء کے اوائل تک جاری رہ سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00