Home اہم خبریںفضل الرحمان، محمود اچکزئی کا جمہوری استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر زور

فضل الرحمان، محمود اچکزئی کا جمہوری استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر زور

by Admin
0 comments

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی میں اہم ملاقات ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

قومی اسمبلی میں ہونے والی فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر بات چیت کی، پارلیمانی معاملات میں باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔

دونوں سیاسی رہنماؤں نے پارلیمان کے عوامی مسائل کے حل اور جمہوری استحکام کےلیے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق فضل الرحما ن اور محمود اچکزئی نے دوران گفتگو اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے اور مشاورت کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00