Home انٹرٹینمنٹبھارت نے دھوکا دیا، اداکارہ مندانا کریمی کا ایران واپسی کا فیصلہ

بھارت نے دھوکا دیا، اداکارہ مندانا کریمی کا ایران واپسی کا فیصلہ

by Admin
0 comments

مندانا کریمی : فوٹو بھارتی میڈیا 

ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت چھوڑ  کر ایران منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بگ باس 9 سے شہرت حاصل کرنیوالی مندانا کریمی نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں مندانا نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ ممبئی چھوڑ رہی ہیں، اور اسے یاد کریں گی کیا؟ جس پر مندانا نے ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے اپنی ایک ریکارڈڈ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایسا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے بھارت سے اس طرح جانا پڑے گا، خیر گڈ بائے انڈیا۔

اسکرین گریب: انسٹاگرام اسٹوری مندانا کریمی
اسکرین گریب: انسٹاگرام اسٹوری مندانا کریمی 

اداکارہ نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانا میرے لیے آسان نہیں ہے، کیونکہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، مگر ایران جنگ کے معاملے پر بھارت میں دوستوں نے میرا بالکل ساتھ نہیں دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے، یہاں میرے بہت سے دوست ہیں مگر ایران کے معاملے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، مجھے لگتا ہے کہ بھارت نے مجھے دھوکا دیا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00