Home انٹرٹینمنٹبھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کے دورے کے سبب 47 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کے دورے کے سبب 47 برس کی عمر میں چل بسے

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی کنڑ انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث آج صبح 47 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ دلیپ راج کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ راج کو 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملانا‘ میں معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔

اُنہوں نے ’یو ٹرن‘ اور ’بوائے فرینڈ‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنے بینر ’ڈی آر کری ایشنز‘ کے تحت متعدد ٹی وی سیریلز بھی تیار کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00