Home اہم خبریںگرا ہوا آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی وارننگ

گرا ہوا آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی وارننگ

by Admin
0 comments
—کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سنگاپور میں مقیم بھارتی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری زمین پر موجود درخت سے گرا ہوا آم اٹھانے پر بھی 5000 سنگاپورین ڈالرز یعنی پاکستانی تقریباً 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پریانکا سنہا کے مطابق سنگاپور میں عوامی مقامات پر لگے پَھل دار درخت حکومت کی ملکیت سمجھے جاتے ہیں، اس لیے بغیر اجازت پھل توڑنا یا زمین پر گرا ہوا پھل اٹھانا قانوناً جرم ہے۔

سنگاپور کی وزارتِ قومی ترقی اور نیشنل پارکس بورڈ کے مطابق عوامی پارک میں بغیر اجازت پھل لینے پر 5000 ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ قدرتی محفوظ علاقوں یا نیشنل پارکس میں یہی خلاف ورزی 5 لاکھ سنگاپورین ڈالرز جرمانے یا 6 ماہ قید کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

بھارتی خاتون کی پوسٹ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں حیرت کا اظہار اور مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔

کئی افراد نے اپنے ممالک کا سنگاپور سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے ہاں سڑک کنارے درختوں سے پھل توڑنا عام بات ہے۔

بعض صارفین نے سنگاپور کے سخت قوانین کو صفائی، نظم و ضبط اور عوامی املاک کے تحفظ کی وجہ جبکہ کچھ لوگوں نے اتنے بڑے جرمانے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00